فلسطینیوں کے مقابلے میں صیہونی فوجیوں کے فرار کا اعتراف
-
فلسطینیوں کے مقابلے میں صیہونی فوجیوں کے فرار کا اعتراف
صیہونی فوج کے ترجمان نےاعتراف کیا ہے کہ نہتے فلسطینیوں کے مقابلے میں اسرائیلی فوجی راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے فلسطینیوں کے مقابلے میں اسرائیلی فوجیوں کے فرار ہوجانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہ جلد ہی بئرالسبع کے واقعات اور فلسطینیوں کے مقابلے میں اسرائیلی فوجیوں کے ڈر کر فرار ہوجانے کی وجوہات اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی جائیں گی -
اسرائیلی فوج کےترجمان متوس الموج نے کہاکہ جس وقت ایک فلسطینی نے بئر السبع میں تعینا ت اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا تو اس وقت اسرائیلی فوجی فرار کرگئے -
واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کو ایک فلسطینی نوجوان نے ایک اسرائیلی فوجی کا ہتھیار چھین کربئرالسبع کے ایک ٹرمینل اور شاپنگ مال پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک صیہونی فوجی افسر جس کا تعلق گولانی بریگیڈ سے تھا ہلاک اور چونتیس دیگر زخمی ہوگئے -
اس کارروائی میں ایک صیہونی انتہا پسند بھی مارا گیا۔