شام: متعدد علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرا لئے گئے
Oct ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
-
شام: متعدد علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرا لئے گئے
شام میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ آپریشن میں متعدد علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے ہیں۔
ہمارے نمائندے نے شام کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے حلب کے مضافات میں اپنے تازہ آپریشن میں ،بلاس، جورۃ الحجاش، رسم الشیخ، دیر صلیبیہ اور کفر عبید نامی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق آپریشن میں " امارت قفقاز " نامی دہشت گرد گروہ کا کمانڈر حلب کے جنوب میں ایک لڑائی میں ہلاک ہوگیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حلب کے جنوبی مضافات میں دہشت گردوں اور شامی افواج کے درمیان بدھ کی رات سے لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔