بحرین میں آمریت کے خلاف مظاہرے
-
بحرین میں آمریت کے خلاف مظاہرے
ہزاروں بحرینی شہریوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر جمہوریت کے حق میں مظاہرے کیے ہیں۔
ہمارے نمائند ے مطابق یہ مظاہرے ملک کے سرکردہ سیاسی اور مذہبی رہنما اور آمریت مخالف تحریک کے قائد شیخ علی سلمان کی گرفتاری کو تین سو روز مکمل ہونے کے موقع پر کئے گئے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی تصاویر اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں۔
مظاہرین ملک میں جمہوریت کے قیام اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ خاندانی آمریت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برداری سرکردہ سیاسی و مذہبی رہنما شیخ علی سلمان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے بحرین کی شاہی حکومت پر دباؤ ڈالے۔ مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک میں جمہوریت کے قیام اور اپنےحقوق کی بالادستی تک پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے انقلابی تحریک جاری ہے جسے بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکار سعودی عرب کے فوجیوں کے ساتھ مل کر دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پرامن مظاہرین پر بحرینی حکومت کے تشدد کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔