Nov ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی تنظیمیں ضرورت کی بہت ہی کم دوائیں شام کو فراہم کر رہی ہیں: شامی وزارت صحت
    بین الاقوامی تنظیمیں ضرورت کی بہت ہی کم دوائیں شام کو فراہم کر رہی ہیں: شامی وزارت صحت

شام کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تنظیمیں ضرورت کی بہت ہی کم دوائیں شام کو فراہم کر رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شام کے وزیر صحت نزار یازجی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بین الاقوامی تنظیمیں ضرورت کی صرف پچیس فی صد دوائیں ہی شام کو فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت کی نواسی فی صد دوائیں شام کے اندر ہی تیار ہوتی ہیں اور ضرورت کی دواؤں کا ایک حصہ دوست ممالک جیسے، ایران، روس، کیوبا اور ہندوستان نیز بین الاقوامی تنظیموں سے حاصل کیا جاتا ہے۔

شامی وزیر صحت نزار یازجی نے کہا کہ شام کی دواؤں کی صنعت کئی سال کے بحران کے باوجود عوام کو ضرورت کی دوائیں فراہم کرنے کی سرگرمیاں بخوبی جاری رکھے ہوئے ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شام میں زرخرید دہشت گردوں نے دو ہزار گیارہ سے بدامنی پھیلا رکھی ہے اور اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار جعفری کے مطابق، شام میں موجود دہشت گردوں میں، دنیا کے ساٹھ ملکوں کے افراد شامل ہیں۔

ٹیگس