Nov ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
  • مصر کا شکوہ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوسرے ملکوں نے تعاون نہیں کیا
    مصر کا شکوہ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوسرے ملکوں نے تعاون نہیں کیا

مصر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوسرے ملکوں کے عدم تعاون کا شکوہ کیا ہے۔

قاہرہ سے ہمارے نمانئدے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیر داخلہ سامح شکری نے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیارٹو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوسرے ممالک مصر کے ساتھ موثر تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

سامح شکری نے دعوی کیا ہے کہ مصر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اگلے محاذ پر ہے۔ مصر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے یورپ تک پھیلنےکے راستے میں ایک مضبوط رکاوٹ ہے لیکن یورپ دہشت گردی کے خلاف مہم میں مصر کے ساتھ اس طرح تعاون نہیں کررہا ہے جس طرح کرنا چاہئے ۔

انھوں نے کہا کہ حالیہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں بھی مصر کے ساتھ تعاون نہیں کیا جارہا ہے۔

ٹیگس