Nov ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں ایران کاکردار اہم اور مؤثر ہے: عراقی صدر فواد معصوم
    دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں ایران کاکردار اہم اور مؤثر ہے: عراقی صدر فواد معصوم

عراق کے صدر فواد معصوم نے دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں ایرانی کردار کو اہم اور مؤثر قرار دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم نے عراق کے ٹکڑے کرنے کی بعض فریقوں کی ناکام کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں موصل پر قبضے کے وقت سے ہی ایران نے عراق کی مدد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مختلف سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی کے شعبوں میں ایران اور عراق کے درمیان تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ مفاہمت اور تعمیری تعاون، مستحکم تعلقات کا سبب بنا ہے۔

دریں اثنا عراقی پارلیمنٹ کی سیکورٹی اور دفاعی کمیٹی کے سربراہ حکیم الزاملی نے ایک انٹرویو میں عراق میں امریکی اتحاد کی ریاکارانہ اور نمائشی کارروائی جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے داعش گروہ سے مقابلے کے لئے بغداد ماسکو تعاون کا خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ شام اور عراق میں داعش گروہ کو ختم کرنے کے مقصد سے ہونے والے امریکی سربراہی والے داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے حملے ناکام رہے ہیں۔

ٹیگس