Nov ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • شام  کے وزیر اعظم کی تمام علاقوں کی مکمل آزادی تک کارروائی جاری رکھنے پر تاکید
    شام کے وزیر اعظم کی تمام علاقوں کی مکمل آزادی تک کارروائی جاری رکھنے پر تاکید

شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں کی مکمل آزادی تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہنے پر تاکید کی ہے۔

شام کے وزیر اعظم کی تمام علاقوں کی مکمل آزادی تک کارروائی جاری رکھنے پر تاکید
اطلاعات کے مطابق شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے شام کے حامی سوئیڈن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ شامی حکومت اور عوام دہشت گردوں کی نابودی تک ان کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے غیر ممالک اور شام کے درمیان رابطے میں وسعت پیدا کرنے میں غیر ممالک میں مقیم شامیوں کے کردار کی اہمیت پر تاکید کی۔

شامی وزیر اعظم نے غیر ممالک میں مقیم شامیوں سے اپیل کی کہ وہ جن ممالک میں رہتے ہیں ان ممالک کی حکومتوں کو دہشت گردی سے مقابلے میں شام کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کریں۔

وائل الحلقی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ شام کی تعمیر نو کا کام شامی شہریوں کے ہاتھوں انجام پائے گا۔

ٹیگس