Nov ۲۴, ۲۰۱۵ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • عراق: بہت سے مغربی علاقے آزاد کرالئے گئے
    عراق: بہت سے مغربی علاقے آزاد کرالئے گئے

عراق کے بہت سے مغربی علاقوں کی آزادی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے مغربی صوبے الانبار کے بہت سے علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے میڈیا ایڈوائزر سمیر الشویلی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ مغربی صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی کے جملہ انتالیس علاقوں میں سے بائیس علاقوں کو داعش کے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کی آزادی کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ سمیر الشویلی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے ادارے نے دہشت گردوں کی بم نصب شدہ پینتیس گاڑیوں کو تباہ کردیا اور دہشت گردوں کی قید سے بائیس افراد کو بھی آزاد کرالیا ہے۔

الرمادی شہر کو آزاد کرانے کی کارروائی اکتوبر کے اوائل میں شروع ہوئی تھی اور اس کارروائی میں عراقی فوج، فضائیہ اور عوامی رضاکار شریک ہیں۔

ٹیگس