Nov ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • فرانس کے وزیر خارجہ کی تجویز کی، شامی وزیر خارجہ نے مشروط حمایت کی
    فرانس کے وزیر خارجہ کی تجویز کی، شامی وزیر خارجہ نے مشروط حمایت کی

شام کے وزیر خارجہ نے داعش مخالف اتحاد میں شامی فوج کی شرکت کو شام کے بحران کے تعلق سے مغرب کے رویے میں تبدیلی سے مشروط کیا ہے-

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے جو ماسکو کے دورے پر ہیں جمعے کو اپنے فرانسیسی ہم منصب لوران فابیوس کی جانب سے داعش مخالف اتحاد میں شامی فوج کی شرکت پر مبنی تجویز کے جواب میں کہا کہ شام ، فرانس کی اس تجویز کا خیر مقدم کرتا ہے-

ولید المعلم نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اگر لوران فابیوس داعش کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی زمینی مشارکت کے بارے میں اپنی تجویز میں سنجیدہ ہیں تو شام اس تجویز کا خیر مقدم کرتا ہے تاہم اس مسئلے میں، شام کے بحران کے تعلق سے مغربی رویوں میں بنیادی تبدیلی لائے جانے کی ضرورت ہے-

شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کے بحران کے آغاز سے ہی شامی حکام نے اس بحران کے تعلق سے، یورپی ملکوں کی غلط کارکردگیوں کی بابت انہیں آگاہ کیا ہے-

فرانسیسی وزیر خارجہ لوران فابیوس ایسے میں داعش کے خلاف جنگ میں شامی فوج کے کردار پر تاکید کر رہے ہیں کہ اب تک فرانس کا موقف، شام کے صدر بشار اسد کو اقتدار سے برطرف کرنا رہا ہے-

ٹیگس