Dec ۰۳, ۲۰۱۵ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • شام مخالفین سے او آئی سی کی اپیل

اسلامی تعاون تنظیم نے شام مخالفین سے بحران شام خاتمے کے لیے متفقہ لائحہ عمل تک پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہیڈکوارٹر سے جاری ہونے والے بیان میں تنظیم کے سیکریٹری جنرل ایاد امین مدنی نے شام مخالف دھڑوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاض اجلاس میں متحدہ موقف اور لائحہ عمل تک پہنچنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے شام مخالفین پر زور دیا کہ وہ شامی عوام کے جائز مطالبات اور جنیوا اعلامیہ کے تحت، جمہوریت، عدالت اور ملی یکجہتی کے اساس پر ملک میں سیاسی اصلاحات پر توجہ دیں۔

اسلامی تعاون تنطیم کے سیکریٹری جنرل نے بحران شام کے حل کے لیے علاقائی اور عالمی کوششوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی ایسے کسی بھی عمل کا حصہ بننے کے لیے تیار جس سے شامی عوام کے رنج والم کا خاتمہ ہوسکے۔ قابل ذکرہے کہ شام مخالفین کا اجلاس رواں ماہ کی آٹھ اور نو تاریخ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوگا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب کو شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کا سب سے اہم حامی تصور کیا جاتا ہے۔

ٹیگس