Dec ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
    بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

بحرین کے عوام نے آل خلیفہ کی جانب سے وسیع پیمانے پر گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں بحرین کے انقلابیوں کی وسیع پیمانے پر گرفتاری کے بعد اس ملک کے مختلف علاقوں کے عوام نے مظاہرے کیے ہیں۔ بحرین کے عوام نے ان مظاہروں کے دوران بچوں سمیت گرفتار شدہ افراد اور انقلابی رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دو ہزار گیارہ سے لے کر اب تک ڈھائی ہزار سے زائد بچوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بچے تعلیم حاصل کرنے کے حق سے بھی محروم ہیں۔ بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ جن بچوں کو غیرقانونی طریقے سے قتل کیا گیا ہے ان کی تعداد پندرہ ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرینی عوام ملک میں امتیازی رویے کے خاتمے، سیاسی آزادی، عدل و انصاف نیز ایک عوامی جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس