Dec ۲۸, ۲۰۱۵ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے بحری جنگی جہاز کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہو گیا-
    یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے بحری جنگی جہاز کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہو گیا-

یمنی فوج کے میزائلی حملے میں بحراحمر میں سعودی عرب کا ایک اور بحری جنگی جہاز ڈوب گیا-

رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی عہدیدار نے اس سلسلے میں کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اتوار کی رات بحراحمر میں المخا بندرگاہ پر سعودی عرب کے بحری جنگی جہاز کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہو گیا-

اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا یہ بحری جنگی جہاز یمن کے ساحلی علاقوں پر مسلسل حملے اور گولہ باری کر رہا تھا- سعودی عرب کا یہ نواں بحری جنگی جہاز ہے جو یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تباہ کیا ہے- یمنی جوانوں نے اتحادی فوجیوں کا آٹھواں بحری جنگی جہاز سولہ دسمبر کو تباہ کیا تھا-

ٹیگس