سعودی حکومت نے آیت اللہ شیخ باقرالنمر کو شہید کردیا
رپورٹوں میں سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے حوالے سےبتایا گیاہے کہ ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ باقرالنمر کو سنیچر کی صبح شہید کر دیا گیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے سنیچر کے دن ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ممتاز شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ باقرالنمر کو، چھیالیس دیگر افراد کے ہمراہ سزائے موت دے دی گئی۔مشرقی سعودی عرب میں فروری 2011 میں وسیع پیمانے پرآل سعود حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاج کے بعد جولائی 2012 میں معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سعودی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا تھا۔ زیر حراست انھیں فائرنگ کا بھی نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ان کے علاج معالجے پر بھی سعودی حکام نے کوئی توجہ نہیں دی۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت کی نمائشی عدالت نے 15 اکتوبر 2014 کو آیت
اللہ شیخ باقرالنمر کے لئے سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد پوری
دنیا میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔ لیکن آل سعودی کی
حکومت نے تمام احتجاجات اور اپیلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سنیچر کی صبح
آیت اللہ شیخ باقر نمر کو شہید کر دیا ۔