Jan ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • مغربی کنارے میں فلسطینی شہدا کی تعداد بڑھ گئی

مغربی کنارے میں جمعرات کے دن شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چار ہو گئی ۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے علاقے جنوبی بیت لحم میں جمعرات کے دن فلسطینی جوانوں پر حملہ کر کے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ صیہونی فوجیوں نے ان فلسطینیوں پر اس بہانے کے ساتھ فائرنگ کی تھی کہ یہ فلسطینی صیہونیوں پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

صیہونی فوجیوں نے الخلیل شہر کے قریب بھی اسی طرح کی کارروائی کر کے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا۔ اکتوبر کے اوائل میں انتفاضہ قدس شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریبا ایک سو پچاس فلسطینی، اسرائیلی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔ شہادتوں کے زیادہ واقعات الخلیل میں ہوئے ہیں۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق الخلیل میں صیہونیوں کے تازہ مظالم کے بعد اس علاقے کے فلسطینیوں میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے صیہونی حکومت کے خلاف جلوس نکالے۔ پیشین گوئی کی جا رہی ہے کہ اعتراضات کا دائرہ مزید پھیلے گا۔

ٹیگس