May ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • تحریک حماس کا عالمی برادری سے غزہ کا ظالمانہ محاصرہ ختم کرانے کا مطالبہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بین الاقوامی برادری سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت پر دباؤ ڈال کرغزہ کا ظالمانہ محاصرہ ختم کرائے

مغربی غزہ میں واقع الشاطی کیمپ میں جمعے اور ہفتےکی درمیانی شب آتشزدگی کے نتیجے میں تین فلسطینی بچوں کی موت واقع ہو جانے کے بعد حماس نے اپنے ایک بیان میں عالمی برادری اور سبھی ذمہ داراداروں سے کہا ہےکہ وہ غزہ میں صورتحال کو مزید بحرانی نہ ہونے دیں اور اس علاقے کا محاصرہ ختم کرانے کی کوشش کریں-

واضح رہے کہ بجلی کی قلت اور نتیجے میں سپلائی منقطع ہو جانے کے باعث غزہ کے فلسطینی اپنے گھروں میں شمع جلاتے ہیں جس کی وجہ سے اب تک فلسطینیوں کے گھروں میں آتشزدگی کے بہت سے حادثے ہو چکے ہیں -

صیہونی حکومت نے دوہزار سات سے غزہ کا محاصرہ سخت کر رکھاہے اور اس نے اس علاقے کے لئے بنیادی ضرورت کی اشیا منجملہ ایندھن اور دواؤں کی سپلائی پر بھی پابندی لگا رکھی ہے- ایندھن کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے غزہ میں بجلی کا شدید بحران ہے-

ٹیگس