سعودی عرب کے پٹھووں کے ٹھکانوں پر یمنی سیکورٹی فورسز کا حملہ
Aug ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جیزان اور عسیر کے علاقوں میں سعودی عرب کے ایجنٹوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اس حملے میں سعودی عرب کے سینتیس ایجنٹ ہلاک ہوگئے۔ یمن کے ایک ذریعے نے بھی کہا ہے کہ اس ملک کی عوامی رضاکار فورس اور فوج کے توپخانے نے سعودی عرب کے القرن علاقے پر چار مارٹر گولے داغے۔ الشبکہ میں بھی سعودی جارحین کے ٹھکانوں کو دو مارٹر گولوں کے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے الجوف میں واقع بئرالمرازیق علاقے میں بھی سعودی عرب کے ایجنٹوں کے اکٹھے ہونے کے مقام پر میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد پٹھو ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔