Oct ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
  •  عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ قندوز کا زیادہ تر حصہ افغانستان کی سیکورٹی فورسز اور حکومت کے کنٹرول میں ہے۔
    عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ قندوز کا زیادہ تر حصہ افغانستان کی سیکورٹی فورسز اور حکومت کے کنٹرول میں ہے۔

افغانستان کی متحدہ قومی حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ طالبان جنگی اقدامات کے ذریعے کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ہیں اور ان کو افغانستان کے امن عمل میں شامل ہونا پڑے گا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ قندوز کا زیادہ تر حصہ افغانستان کی سیکورٹی فورسز اور حکومت کے کنٹرول میں ہے  اور اس صوبے کے بعض علاقوں میں اب بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں پر طالبان کا قبضہ تھا ان میں سے زیادہ تر علاقے آزاد کرا لئے گئے ہیں۔ طالبان کو دو سال پہلے امید تھی کہ وہ قندوز پر قبضہ کر لیں گے۔

عبداللہ عبداللہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ افغانوں کی تقدیر کا فیصلہ افغانستان کے اندر ہی ہونا چاہئے کہا کہ حکمتیار نے چھتیس سال تک جنگ کی لیکن آخرکار انہوں نے امن معاہدے کو قبول کر لیا اور وہ افغانستان کے امن عمل میں شامل ہوگئے۔ بنابریں اس میں کوئی شک نہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ طالبان کی بھی سمجھ میں آجائے گا کہ وہ جنگی طریقے سے کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔

 

ٹیگس