فلسطین کی شیردل بیٹی صیہونی بھیڑیوں کی قید سے رہا۔ ویڈیو + تصویریں
غاصب صیہونی حکومت نے بالآخرعالمی دباو کے بعد فلسطین کی شیردل بیٹی عہد تمیمی کو جیل سے آزاد کردیا۔ احد تمیمی پر دو صیہونی فوجی اہلکاروں کو تھپڑ مارنے کا الزام تھا۔
غاصب صیہونی حکومت کی قید سے رہائی پانے والی بہادر اور شیر دل فلسطینی دوشیزہ عہد تمیمی نے اپنی رہائی کے بعد پریس کانفرنس میں صیہونی جارحیت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا اور یاسر عرفات کے مقبرے پر حاضری دینے کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی 17 سالہ نڈر فلسطینی دوشیزہ عہد تمیمی نے جیل سے رہائی کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صیہونی قبضے کے خاتمے تک جدو جہد جاری رہے گی۔ صیہونی جیلوں میں قید خواتین کے عزم و حوصلے بلند ہیں جس کی ایک مثال میں خود ہوں۔
فلسطینی صدر نے عہد تمیمی کو جیل سے رہائی پر مبارک باد دیتے ہوئے تمیمی خاندان کی جدوجہد کی تعریف کی اور عہد تمیمی کو نوجوانوں کے لیے تحریک آزادی فلسطین کا استعارہ قرار دیا۔

ادھر صیہونی فورسز نے حائل دیواروں پر عہد تمیمی کا بلند قامت پورٹریٹ بنانے والے اطالوی آرٹسٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔