Feb ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی شہادت کا انتقام امریکا کی عراق میں واقع عین الاسد چھاونی پر میزائل حملے کرکے لیا تھا۔ حملے کا نیا ویڈیو سامنے آیا ہے۔

امریکا کی دہشت گرد فوج نے گزشتہ 3 جنوری کو بغداد ہوائی اڈے پر سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ساتھ شہید کر دیا تھا۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے 8 جنوری کو اس دہشت گردانہ حملے کا جواب دیتے ہوئے عراق میں امریکا کی عین الاسد چھاونی اور اربیل میں ایک امریکی ٹھکانے پر میزائل حملے کئے تھے۔

ایران نے کہا تھا کہ اس حملے میں تقریبا سو امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے تاہم امریکا نے کہا تھا کہ اس میزائل حملے میں اس کا کوئی فوجی زخمی تک نہیں ہوا۔

کچھ دنوں بعد پینٹاگن نے یہ اعتراف کیا کہ 11 فوجیوں کو میزائل حملے کی وجہ سے علاج کے لئے عراق سے کویت منتقل کیا گیا ہے۔

اس کے بعد اب منگل کے روز امریکا نے پھر اعتراف کیا کہ ان 11 فوجیوں کے علاوہ بھی کئی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے بعد امریکا کی وزارت دفاع نے بتایا کہ ایران کے میزائل حملے میں 34 امریکی فوجی زخمی ہوئے اور اب پینٹاگن کا کہنا ہے کہ ایران کے حملے سے متاثر ہونے والے فوجیوں کی تعداد 50 ہے۔

کچھ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ عراق میں امریکی چھاونی عین الاسد پر ایران کے میزائل حملوں سے ہلاک ہونے والے فوجیوں کو افغانستان منتقل کر دیا گیا تاکہ یہ دکھانے کی کوشش کی جائے کہ یہ فوجی افغانستان میں ہلاک ہوئے اور اس طرح امریکا بے عزتی سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس