Mar ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۵:۴۹ Asia/Tehran
  • بشار الاسد پر تو  وار چل نہ سکا اب ان کی اہلیہ کے خلاف  کارروائی پر غور

برطانیہ، شام کے معاملے میں شدید مایوسی کا شکار ہو گیا ہےاس لے اب وہ اوچھے ہتکنڈوں پر اتر آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شام  کے صدر بشار الاسد کی اہلیہ اور ملک کی خاتون اول "اسماء الاسد" کی برطانوی شہریت خۃم کئے جانے کا اندیشہ ہے۔

 لندن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں 45 سالہ اسماء کے خلاف  ان کی غیر موجودگی میں عدالتی کارروائی عمل میں آ سکتی ہے۔

شامی خاتون اول کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے 10 برس کے دوران دہشت گردانہ کارروائیوں پر اکسایا اور ان کی حوصلہ افزائی کی حس کے سبب جاری خانہ جنگی میں اب تک 5 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر بشار اسد کو اقتدار سے بے دخل کئے جانے کی آرزو لے کر داعش کو پروان چڑھانے والے اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ 

ٹیگس