Sep ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی سندھ بین الاقوامی دستکاری نمائش

کراچی کی سندھ بین الاقوامی دستکاری نمائش میں ایرانی فنون اور دستکاری کی مصنوعات فن و ہنر میں دلچسپی رکھنے والے پاکستانی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہیں۔۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں لگنے والی بین الاقوامی دستکاری نمائش میں ایران کا اسٹال پاکستانی شہریوں کی خاص توجہ کا مرکز رہا جہاں دستکاری کی مصنوعات، ایران کے قدیم اور سیاحتی مراکز کے لیے مکمل رنگین گائیڈ بک اور شاندار قالینوں کے ساتھ ساتھ ایران کے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی سوانح حیات پر مبنی ایک کتاب کو بھی پیش کیا گیا۔ نمائش کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر سعید غنی، کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ کے سربراہ سعید طالب نیا کے علاوہ جاپان، ترکیہ، روس اور بنگلہ دیش کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے معروف اہل فن اور بڑے تاجروں نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ کراچی میں ایران کے قونصل جنرل "حسن نوریان" نے غیر ملکی مہمانوں اور فن وہنر میں دلچسپی رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو ایرانی قالین کے فن اور ایرانی دستکاری کے بارے میں وضاحت دی۔

ٹیگس