کراچی میں دہشت گرد گرفتار، شہر ایک بڑی تباہی سے بچ گیا
Aug ۱۲, ۲۰۱۵ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
-
karachi arrest terrorist
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کالعدم تحریک طالبان سوات کے نائب سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے-
اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات ملنے پرکراچی اور حیدرآباد شہروں میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان سوات کے نائب سرغنہ بخت زمان کو گرفتار کر لیا-بخت زمان کے چار ساتھی بھی سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں گرفتار کئے گئے ہیں- اطلاعات کے مطابق ان افراد نے چودہ اگست کو پاکستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا- پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات ملنے پر کراچی اور حیدرآباد میں ایک ساتھ کارروائی کی تھی-
گرفتار شدگان سے ہونے والی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ دہشت گرد بخت زمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ چودہ اگست کو دہشت گردانہ کارروائی کا منصوبہ بنایا تھا جس کے لئے انہوں نے بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل بھی تیار کر لی تھی-
اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے گاڑی کراچی سے حاصل کرنے کا اعتراف کیا ہے- اس درمیان یہ بات بھی پتہ چلی ہے کہ تحریک طالبان کا سرغنہ خود کش حملہ آور کو لانے کے لئے افغانستان گیا ہوا تھا-
آئی ایس پی آر کے مطابق اطلاعات ملنے کے بعد اس گروہ پر کئی ہفتے تک نظر رکھی گئی اور اطلاعات صحیح ثابت ہونے پر کارروائی کی گئی-