Aug ۱۲, ۲۰۱۵ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  • Parliment of pakistan
    Parliment of pakistan

پاکستان میں ایم کیو ایم کے اراکین نے سینیٹ، قومی اور سندھ اسمبلی سے استعفی دے دیا ہے-

اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ، ایم کیو ایم، کے اراکین نے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں اپنے استعفے جمع کرا دئیے-

اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی کے چوبیس اراکین نے قومی اسمبلی میں اسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں اپنے استعفے جمع کرائے جبکہ بیرون ملک مقیم قومی اسمبلی کے ایم کیو ایم کے اراکین کے استعفے بھی اسپیکر کے حوالے کر دئیے گئے ہیں- قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی کے اراکین کے استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا ہے-


دریں اثنا ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فارق ستار نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی پارٹی کو سیاسی اور جمہوری حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے- انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاقی وزیر داخلہ اور سندھ کے وزیر اعلی کے سامنے معاملہ اٹھایا تھا لیکن ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے نمک چھڑکا جا رہا ہے-

ادھر سندھ اسمبلی میں بھی متحدہ قومی موومنٹ کے اکاون اراکین نے اپنے استعفے اسپیکر آغا سراج درانی کے پاس جمع کرا دئیے ہیں- بدھ کے روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ کے کسی بھی رکن نے شرکت نہیں کی-

 ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے بتایا کہ چالیس اراکین نے اپنے استعفے خود جمع کرائے اور گیارہ اراکین ملک سے باہر ہیں لیکن ان سے بھی استعفے منگوا کر اسپیکر کے سپرد کر دئیے گئے-

ٹیگس