Aug ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • rasheed godal   18 aug
    rasheed godal 18 aug

پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل ایک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق کراچی کے علاقے نیوٹاؤن میں نامعلوم افراد نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کی گاڑی پر فائرنگ کر کے ان کو شدید زخمی کر دیا جبکہ اس حملے میں ان کا ڈرائیور عبدالمتین جاں بحق ہو گیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کو آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کو سینے، جبڑے اور گردن میں‌ پانچ سے چھے گولیاں‌ لگی ہیں. آپریشن کے بعد انھیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے- عینی شاہدین کے مطابق ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل خریداری کے لیے قریبی مارکیٹ گئے تھے جب وہ شاپنگ کے بعد مارکیٹ سے باہر آئے تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوتے ہوئے آئی جی سندھ کو فون کیا اور واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے-
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت بہت سے سیاسی رہنماؤں نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے-

ٹیگس