Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • عبدالباسط: پاکستان کی امن پسندانہ پالیسیوں پر تاکید
    عبدالباسط: پاکستان کی امن پسندانہ پالیسیوں پر تاکید

ہندوستان میں پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کسی بھی ملک کے سلسلے میں دشمنانہ پالیسیاں نہیں رکھتا

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں پاکستان کے سفیر عبدالباسط نے اتوار کو نئی دہلی میں پاکستان کے یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ انیس سو پینسٹھ میں دو پڑوسی ملکوں کے درمیان جنگ سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کے عوام، بیرونی جارح طاقتوں کے مقابلے میں وطن کا دفاع کرنے کے لئے پرعزم ہیں-

 عبدالباسلط نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پاکستانی عوام اپنے ملک کے دفاع کے لئے قربانی دینے کے لئے تیار ہیں، کہا کہ افواج پاکستان نے جنگ میں غیر معمولی جرات و بہادری، جذبے اور وطن پرستی کی مثال قائم کی، انکا کہنا تھا کہ ہم امن پسند ہیں کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، لیکن پاکستان  کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا ہم پرفرض ہے-

عبد الباسط نے کہا کہ اگر کشمیر کا مسئلہ حل ہو جاتا تو ہمارے سارے مسئلے حل ہو چکے ہوتے۔ عبد الباسط نے کہا کہ دونوں جانب جنگ کے بجائے امن کی بات ہونی چاہیے۔

ٹیگس