Oct ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
  • پاکستانی پائلٹوں کی ہڑتال
    پاکستانی پائلٹوں کی ہڑتال

پی آئی اے اور پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے درمیان اختلافات کے باعث دسیوں پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں

موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سرکاری ایئرلائن پی آئی اے کے پائلٹوں نے اپنے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کے باعث ہڑتال شروع کر دی ہے۔
پائلٹوں کی ہڑتال کے باعث پی آئی ای کی دسیوں پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

پی آئی اے کے پائلٹ، اپنی تنخواہیں بڑھائے جانے اور ضابطوں کے خلاف بھرتی کئے جانے والے ملازمین کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایسے وقت میں جب پاکستان کو حاجیوں کو وطن واپس لانے کے لئے زیادہ پروازوں کی ضرورت ہے، پائلٹوں کی ہڑتال حاجیوں کی واپسی میں سنگین مشکلات کھڑے کر سکتی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے اس اقدام پر تنقید کی ہے اور ان حساس حالات میں ہڑتال کو غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا ہے۔
پی آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ اگر حاجیوں کی وطن واپسی میں خلل پڑا تو اس کی براہ راست ذمہ داری پائلٹوں کی تنظیم پالپا پر عائد ہوگی۔

ٹیگس