Oct ۱۳, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • صوبہ سندھ میں سیکڑوں دہشت گردوں کی موجودگی
    صوبہ سندھ میں سیکڑوں دہشت گردوں کی موجودگی

پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ سندھ کے صدر مقام کراچی میں سیکڑوں کی تعداد میں دہشت گرد سرگرم عمل ہیں۔

پاکستانی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے اپنے ملک کی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ شہر کراچی میں کم از کم تین سو دہشت گرد سرگرم ہیں۔


پاکستان کی ان ایجنسیوں نے ماہ محرم الحرام شروع ہونے سے چند روز قبل دہشت گردوں کے اقدامات کے بارے میں حکومت کو ایک رپورٹ پیش کی ہے۔ ان دہشت گردانہ اقدامات کے نتیجے میں دسیوں افراد مارے گئے ہیں۔

خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں دہشت گردوں کے کم از کم چھیاسٹھ سرغنہ موجود ہیں جنھوں نے پانچ پانچ اور چھے چھے دہشت گردوں پر مشتمل مختلف گروپ بنا رکھے ہیں۔

ٹیگس