Nov ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف
    پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف

پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ کی قیادت میں ایک فوجی وفد سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور ان کے ہمراہ وفد نے ریاض پہنچنے کے بعد سعودی عرب کی مسلح افواج کے سربراہ عبدالرحمان بن صالح البنیان سے ملاقات کی۔

سما ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات، دفاعی تعاون نیز علاقے کی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گيا۔ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں جانے والا پاکستانی فوجی وفد، سعودی عرب میں دو روز قیام کے دوران دیگر سعودی حکام کے ساتھ بھی ملاقات کرے گا۔

ٹیگس