پاکستان سیکورٹی اہکاروں کی ہلاکت کی مذمت
پاکستان کے صنعتی اور تجاری شہر کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں نیم فوجی دستے رینجرز کی ایک گاڑی پر مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
زخمی اہلکار اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق دو ملزمان جوموٹر سائیکلوں پر سوار تھے ایک مسجد کے باہر تعینات رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے رینجرز اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کراچی آپریشن کے آغاز کے بعد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔
گزشتہ ہفتے طالبان دہشت گردوں نے سپر ہائی وے پر قائم پولیس چوکی پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا جبکہ حملہ آور، اہلکاروں کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے تھے۔