پاکستانی وزیر اعظم کی فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت ملت فلسطین کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ملت فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کی مناسبت سے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور حکومت، فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گی- نواز شریف نے بدھ کو اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا ملت فلسطین کا حق ہے جس کا ہرگز انکار نہیں کیا جا سکتا-
پاکستانی وزیر اعظم کے بیان میں آیا ہے کہ فلسطینی عوام مسلسل غاصبوں کے غیر انسانی رویے اور ظلم و ستم کا شکار رہے ہیں اور پاکستان، صیہونی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا اور اس نے صیہونیوں کی کھلی جارحیت اور غاصبانہ قبضے کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی ہمیشہ حمایت کی ہے -
فلسطینی عوام جو آج کل تیسری تحریک انتفاضہ کے تحت جرائم پیشہ اور سفاک صیہونیوں کے خلاف جد و جہد میں مشغول ہے، دسیوں برس سے امن اور انسانی حقوق کے دعویدار عالمی اداروں کی نگاہوں کے سامنے صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے اور جارحیت کے باعث بے پناہ تکلیفیں اور پریشانیاں برداشت کر رہے ہیں اور اپنے گھروں سے در بدر کر دیئے گئے ہیں-