پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مسلح افراد نے بائیس مسافروں کو اغوا کرلیا
-
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مسلح افراد نے بائیس مسافروں کو اغوا کرلیا
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مسلح افراد نے بائیس مسافروں کو اغوا کرلیا۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اغوا کا یہ واقعہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک مسافر بس کو روکا اور مسافروں کو اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔ بس کراچی سے گوادر کی جارہی تھی۔
لیویز ذرائع کا کا کہنا ہے کہ کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ کو جیسے
ہی پسنی سے مکران کوسٹل ہائی وے پر آئی تو نقاب پوش مسلح افراد نے کوچ
روکوا دی اور تمام مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 15 سے 20 افراد
کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے تاہم لیویز نے اغواکاروں کا پیچھا کیا جس کے بعد
اغوا کار تمام افراد کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
تاہم مکران کے کمشنر بشیر بنگلزئی نے کہا ہے کہ ملزمان نے 22 مسافروں کو لوٹنے کے بعد چھوڑ دیا ۔