پاکستان: وفاقی وزیر کے قافلے کے راستے میں بم کا دھماکہ
Nov ۲۶, ۲۰۱۵ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
-
پاکستان: وفاقی وزیر کے قافلے کے راستے میں بم کا دھماکہ
پاکستان کے وفاقی وزیر اکرم خان درانی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق اکرم خان دارانی کے قافلے کو بم دھماکے کا نشانہ اس وقت بنایا گیا جب وہ بکا خیل کے علاقے میں ایک سیاسی ریلی میں شرکت کے بعد بنوں کی جانب جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں وفاقی وزیر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم ان کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اس حملے میں پانچ دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔
اکرم خان درانی کا تعلق حکومت کی اتحادی جماعت جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ سے ہے اور ان کے پاس وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا قلمدان ہے۔ تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔