پاکستان: صوبے بلوچستان میں ہڑتال
Dec ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
-
پاکستان: صوبے بلوچستان میں ہڑتال
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے عوام نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بناء پر ہڑتال کی۔
پاکستانی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دس دسمبر یعنی انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان کے صوبے بلوچستان کے مختلف شہروں منجملہ پنجگور، گوادر اور تربت کے عوام نے اپنی دوکانیں بند کرکے سڑکوں پر اجتماع کیا اور صوبے میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت نے امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے۔