Dec ۱۵, ۲۰۱۵ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
  • سانگھڑ میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان مسلح تصادم
    سانگھڑ میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان مسلح تصادم

پاکستان کے شہر سانگھڑ میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان مسلح تصادم میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ تصادم سانگھڑ کے رحمانی چوک پر اس وقت ہوا جب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ فنکشنل کی انتخابی ریلیوں میں شریک لوگ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔

سانگھڑ میں سترہ دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اس سے پہلے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر الیکشن کمیشن نے سانگھڑ میں دوسرے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کردیا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے رحمانی چوک پر ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی جس کے بعد آپس میں تصادم شروع ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ بھی جس کی زد میں آکر چار افراد ہلاک اور نو دیکر زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما گل محمد مری اور دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔

ہلاک ہونے والے چوتھے شخص کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ اس تعلق کس جماعت سے۔

رحمانی چوک پر پیش آنے والے واقعے کے بعد مشتعل افراد نے شہر کے مختلف علاقوں میں آٹھ گاڑیوں کو آگ لگادی ہے ۔

شہرمیں امن و امان کی صورتحال کو قابو کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا۔

ٹیگس