Dec ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے ہندوستان کو امن مذاکرات شروع کرنے کی پیشکش
    پاکستان کی جانب سے ہندوستان کو امن مذاکرات شروع کرنے کی پیشکش

پاکستان نے ہندوستان کو آئندہ سال جنوری کے وسط میں امن مذاکرات شروع کرنے کی پیشکش کی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نےبدھ کے روز تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان خارجہ سیکریٹریوں کی سطح کے امن مذاکرات جنوری دوہزار سولہ کے وسط میں منعقدکئے جائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان مذکورہ تاریخ کے بارے میں ہندوستان کے جواب کا انتطار کر رہا ہے۔

تاحال ہندوستان کی جانب سے پاکستان کی اس تجویز پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

درایں اثنا سعودی عرب کی قیادت میں قائم ہونے والے دہشت گردی مخالف فوجی اتحاد کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے رضاکارانہ طور پر اس اتحاد میں شمولیت اختیار کی ہے اور تاحال ہم کسی چیز کے پابند نہیں ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک دہشت گردی کے مقابلے کی بات ہے تو پاکستان دہشت گردی کے خلاف اتحاد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ٹیگس