Jan ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج کے سربراہ کی جانب سے نو دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

پاکستانی فوج کے سربراہ نے نو دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے نو افراد کی پھانسی کے حکم پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ان افراد کو فوجی عدالتوں کی جانب سے موت کی سز سنائی گئی تھی۔ یہ لوگ، پاکستانی انٹیلی جینس کے دفتر، ایک مسجد پر حملے، بے گناہوں کے قتل عام اور اغوا برائے تاوان کی ورادتوں میں ملوث تھے۔ مذکورہ افراد کو صدر پاکستان سے رحم اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔

سولہ دسمبر دو ہزار چودہ کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر طالبان دہشت گردوں کے حملوں کے بعد پاکستان میں فوجی عدالتیں قائم کی گئی تھیں ۔اس واقعے کے بعدحکومت پاکستان نے پھانسی کی سزا پر عائد غیر اعلانیہ پابندی بھی ختم کر دی تھی۔

قابل ذکر ہےکہ طالبان دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرکے ایک سو چوالیس اسکولی بچوں سمیت ایک سو پچاس افراد کو بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا تھا۔

ٹیگس