پاکستان، کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن
Jan ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
پاکستان کی پولیس نے شہر کراچی میں آپریشن جاری رکھتے ہوئے مزید دو دہشت گردوں کو حراست میں لینے کا دعوی کیا ہے۔
پاکستان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے دو دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔ اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں سےبھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں دہشت گردوں اور مسلح افراد کے خلاف آپریشن میں جنوری دو ہزار پندرہ سے اب تک ایک سو باون مسلح افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ چار ہزار چوہتّر مسلح افراد اور دہشت گردوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
پاکستان کا شہر کراچی کافی عرصے سے مسلح گروہوں کے تشدد کا مرکز بنا ہوا تھا جہاں اس ملک کی سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کرکے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی ہے۔