Jan ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • محمد نواز شریف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے اپنے دورے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
    محمد نواز شریف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے اپنے دورے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران ک تنازعہ ختم کرنے کے سلسلے میں پاکستان اور ایران نے میں فوکل پرسن مقرر کرنے سے اتفاق کیا ہے اور سعودی عرب سے بھی ایسا ہی کرنے کے لیے کہیں گے۔

پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے اپنے دورے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک سے بات چیت نے ہمیں حوصلہ دیا ہے اور ایران اور سعودی عرب کی جانب سے مثبت جواب ملا ہے، سعودی عرب اور ایران بات چیت کے لئے بھی تیار ہیں، دونوں ملک ایک دوسرے کو دشمن نہیں سمجھتے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میزبانی کرنا چاہتا ہے۔ ایران آمادہ ہے، سعودی عرب سے بات کریں گے۔ ایران نے تنازع کے سلسلے میں فوکل پرسن مقرر کر نے پر اتفاق کیا ہے، سعودی عرب سے بھی ایسا کرنے کا کہیں گے جبکہ پاکستان بھی اپنا فوکل پرسن مقرر کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے تنازعہ کا خاتمہ مقدس مشن ہے۔ سعودی عرب اور ایران کو دہشت گردی کے خطرے کا ادراک ہے، انتہا پسندی اور دہشت گردی بڑ ے چیلنج ہیں، جن کا مل کر مقابلہ کر نا ہو گا ۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنا فرض نبھا رہا ہے۔ دونوں برادر ممالک نے کشیدگی ختم کرانے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے دورے سے بہت زیادہ مطمئن ہوں۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے متعلق تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے، ہم نے دونوں ملکوں کے تحفظات سے ایک دوسرے کو آگاہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں مذاکرات کے لئے پاکستان میزبانی کو تیار ہے ۔

ٹیگس