Feb ۱۴, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج نے گزشتہ ایک برس کے دوران دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر کے تین ہزار پانچ سو دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
    پاکستانی فوج نے گزشتہ ایک برس کے دوران دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر کے تین ہزار پانچ سو دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

پاکستانی پولیس نے صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں دسیوں مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

ڈان نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سیکورٹی فورس نے پشاور میں آپریشن کر کے دس افغان شہریوں سمیت تینتالیس مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف صوبہ بلوچستان کے علاقے سبّی میں آپریشن کر کے دس دہشت گردوں کو ہلاک اور بارہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پاکستانی فوج نے گزشتہ ایک برس کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر کے تین ہزار پانچ سو دہشت گردوں کو ہلاک اور بارہ ہزار کو گرفتار کیا ہے۔

ٹیگس