Feb ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران، پاکستان، مصر، ترکی، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملیشیا، اور نائیجیریا ڈی ایٹ گروپ کے رکن ہیں۔
    ایران، پاکستان، مصر، ترکی، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملیشیا، اور نائیجیریا ڈی ایٹ گروپ کے رکن ہیں۔

آٹھ ترقی پذیر ممالک کے گروپ ڈی ایٹ کے وزرائے تجارت کا اجلاس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایٹ گروپ کے وزرائے تجارت کے اجلاس میں دس سال پرانے ترجیحی تجارتی معاہدے پر عملدرآمد پر اتفاق کرتے ہوئے دو ہزار اٹھارہ تک تجارتی حجم ایک سو بیس اعشاریہ پانچ ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ سو ارب ڈالر تک لے جانے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ترجیحی تجارتی معاہدوں کو اس برس جولائی سے رکن ممالک میں نافذ کیا جائے گا۔ رکن ممالک نے دیگر مختلف شعبوں کے لئے بھی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تجارتی ترقی کے ادارے کے نائب سربراہ صادق ضیائی بیگدلی نے ایران کی نمائندگی کی۔ ایران، پاکستان، مصر، ترکی، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملیشیا، اور نائیجیریا ڈی ایٹ گروپ کے رکن ہیں۔

ٹیگس