پاکستان کے صوبے بلوچستان میں گرفتاریاں
Feb ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں متعدد افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، اس ملک کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ایک کارروائی کے دوران پینتیس افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے- پاکستانی فوج کے مطابق ان افراد کے پاس سے بڑی مقدار میں ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں - کچھ دنوں قبل بھی پاکستانی پولیس نے اعلان کیا تھا کہ فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہنگو اور پیشاور میں پچاسی افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سترہ افغان باشندے بھی شامل ہیں-