پٹھان کوٹ واقعے میں جیش محمد ملوث ہے: سرتاج عزیز
پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے پٹھان کوٹ حملے میں جیش محمد گروہ کے ملوث ہونے کی خبر دی ہے۔
پاکستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشت گردانہ حملے کے بارے میں تحقیقات سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ جیش محمد گروپ اس حملے میں ملوث ہے- پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ نے مزید کہا کہ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے اور موبائل فون نمبروں کا پتہ لگانے کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ جیش محمد گروہ نے ایک موبائل فون سے اس حملے کے بارے میں ہم آہنگی کی تھی-
سرتاج عزیز نے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کرنے والے عناصر کو قرار واقعی سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دوںوں ملکوں کےدرمیان مذاکرات کے وقت کا تعین بھی ہندوستان کرے گا- اسی سلسلے میں پاکستان کے وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان نے پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے وہاں جانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات دونوں ملکوں کے سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر اور اعزاز احمد چودھری کے درمیان پندرہ جنوری کو اسلام آباد میں ہونا طے پائے تھے تاہم پٹھان کوٹ کے دہشت گردانہ حملوں کے باعث یہ مذاکرات ملتوی کردیے گئے-