پاکستان: کراچی میں بارہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا
Feb ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے کراچی کے مضافاتی علاقوں میں کم سے کم بارہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
سینئر پولیس افسر راؤ انور نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آٹھ دہشت کراچی کے نواحی علاقے پیری میں جبکہ چار گڈاپ کے علاقے میں پولیس کے ساتھ ہونے والے مقابلے کے دوران مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے یہ کارروائیاں انٹیلی جنس رپورٹوں کی روشنی میں انجام دیں۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انور نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی سے ہے اور وہ شہر میں پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ پولیس نے دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹیں، دھماکہ خیز مواد، ہتھیار اور دستی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔