Mar ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • سرتاج عزیز: سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے۔
    سرتاج عزیز: سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے واشنگٹن میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ملکوں کے تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور اسلام آباد کو تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی اور علاقائی امن و استحکام کے شعبوں میں اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔ جان کیری نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی فوج کے آپریشن میں تباہ ہونے والے علاقوں کی تعمیرنو کے لیے پچیس کروڑ ڈالر کی رقم دی گئی ہے۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تعلیم کے دشمن ہیں وہ پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغان جنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ خطہ افغان عمل کے خاتمے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت روز بروز بہتر ہو رہی ہے۔ سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے پاک امریکہ تجارتی تعلقات میں بہتری پر بھی زور دیا۔

ٹیگس