Mar ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان: تیرہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے تیرہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں میں نانگاپربت پر غیر ملکی سیاحوں کو قتل کرنے والے دہشت گرد اور سیدو شریف ایئر پورٹ ، اسکولوں ، مسلح افواج اور شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد بھی شامل ہیں -

بیان میں کہا گیا ہے کہ سزا پانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے -

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سزائے موت پانے والے ان دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے -

ٹیگس