Apr ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ساتھ پولیس تصادم میں تین دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبریں ہیں-
    کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ساتھ پولیس تصادم میں تین دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبریں ہیں-

پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور شرپسندوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے -

پاکستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق آئی جی پنجاب نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے تناظر میں اعلان کیا ہے کہ کچے کے علاقے میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب آہن جاری رہے گا-

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ کچے کے علاقے میں دہشت گردوں اور اشتہاری مجرموں نے اپنے اڈے بنا رکھے ہیں جنھیں تباہ کرنے کے لئے حکومت نے مالی وسائل اور جدید اسلحے بھی فراہم کر دیے ہیں-

دوسری جانب کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ساتھ پولیس تصادم میں تین دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبریں ہیں- تفصیلات کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے رات گئے پولیس کی گاڑی پر حملہ کر دیا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا-

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں شرپسند مختلف وارداتوں میں ملوث تھے-

ٹیگس