May ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تجارتی مسائل حل کرنا اسلام آباد کی ترجیح، پاکستان کے وزیر تجارت

پاکستان کے وزیر تجارت نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنا ان کے ملک کی ترجیحات میں سے ہے۔

پاکستان کے وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے اپنے ملک کی اقتصادی اور تاجر شخصیات کے ساتھ ہونے والی نشست میں انھیں اس بات کا یقین دلایا کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعاون کے فروغ میں پائے جانے والے مسائل کو، کہ جن میں بینکنگ کا مسئلہ بھی شامل ہے، حل کیا جائے گا۔

انھوں نے پاکستان کے تاجر گروپ کے سربراہ وحید احمد اور سبزی و پھل درآمد و برآمد کرنے والوں کے ساتھ نشست میں مختلف تجارتی و اقتصادی مسائل کا جائزہ لیا۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیر تجارت نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک، ایران اور افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے ریلوے لائن کے شعبے میں بھی تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاکستان کے تاجر اور اس ملک کی کمپنیاں ایران کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں تاہم بینکنگ سے متعلق پائے جانے والے مسائل کی بناء پر اس ملک کے بینک، تعاون کے آغاز میں بہت زیادہ محتاط قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔

ٹیگس