May ۱۴, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  • سعودی حکومت نے سانحہ منی میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین کو معاوضہ نہیں دیا

پاکستان کی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت سانحہ منی میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کو معاوضے کی ادائیگی سے گریز کر رہی ہے۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نور زمان کے مطابق سعودی حکومت نے نہ تو سانحہ منی میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو کوئی رقم ادا کی ہے اور نہ ہی مسجد الحرام میں کرین گرنے کے واقعے میں شہید ہونے والوں کو معاوضہ ادا کیا ہے۔

نور زمان نے ارنا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنے طور پر سانحہ منی میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کو دس دس لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ منی اور مسجد الحرام میں کرین گرنے کے حادثے میں ایک سو سترہ پاکستان شہید ہوئے تھے جبکہ دو افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ٹیگس