May ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان فوج کے سربراہ کی  اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق جنرل راحیل شریف پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے فوجی حکام کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکورٹی کے بارے میں خاص طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل راحیل شریف نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے نیز فنی اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے بارے میں بھی بات چیت کی ہے۔

پچھلے ڈیڑھ سال سے بھی کم کے عرصے میں پاکستانی فوج کے سربراہ کا یہ دوسرا دورۂ چین ہے۔

چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ بڑے پیمانے پر دفاعی تعاون کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے انجام پاتا ہے۔

ٹیگس