May ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستانی سیکورٹی فورس کی فائرنگ، چھے دہشت گرد ہلاک

پاکستانی سیکورٹی فورس نے ایک کارروائی کے دوران چھے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کا یہ چھے رکنی گروہ مظفر گڑھ کے نواحی علاقے میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں ختم ہو گیا۔

کہا جارہا ہے کہ رات گئے پولیس کی ٹیم نے ڈیرہ غازی خان سے بلوچستان جانے والی سڑک پر قائم چیک پوائنٹ سے گزرنے والی ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو تلاشی کے لیے رکنے کا اشارہ کیا لیکن گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں دہشت گردوں کی گاڑی تباہ ہو گئی جس میں بارودی مواد نصب تھا۔ گاڑی میں سوار تمام چھے دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن میں القاعدہ کا مقامی سرغنہ یاسر پنجابی بھی شامل ہے۔ یاسر پنجابی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

ٹیگس